اسکولوں میں پینے کے پانی کے منصوبوں کی اصل لاگت
لاہور کے علاقے گلبرگ کے ایک نجی اسکول میں صبح کے ساڑھے دس بجے کا وقت تھا۔ پرنسپل صاحب اپنے دفتر میں بیٹھے سالانہ بجٹ کی فائل دیکھ رہے تھے جس میں پچھلے سال پینے کے پانی کی مد میں لاکھوں روپے کے اخراجات درج تھے۔ پچھلے سال انہوں نے صرف سستے فلٹرز خریدنے پر توجہ دی تھی، لیکن ہر دوسرے مہینے فلٹر چوک ہونے، پمپ جلنے اور بچوں کے پیٹ خراب ہونے کی شکایات ...